حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری و جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کی حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی رح کے گھر وفد کے ہمراہ آمد اور مرحوم کے خانوادہ سے تعزیت
رپورٹ کے مطابق علامہ محمد نجفی گذشتہ دن کراچی میں ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم کے گھر تشریف لے گئے اور مرحوم کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے خانوادہ سے تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دامت برکات کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیا۔
وفد میں مدرسہ امام المنتظر عج قم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد حسن نقوی حجت الاسلام مولانا کرم علی حیدری شریک تھے۔ آخر میں مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا خیر کی گئی۔